جنوبی وزیرستان میں افسوسناک حادثہ، بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے بنگیوالہ میں تیز بارش کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق شدید بارش کے باعث گھر کے ایک کمرے کی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں شوہر، بیوی، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی جبکہ اہل علاقہ نے متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس کیا۔





