ونڈےکپتان نے اچانک استعفیٰ دیدیا ، وجہ کیابنی ؟ جانئے

ونڈےکپتان نے اچانک استعفیٰ دیدیا ، وجہ کیابنی ؟ جانئے

افغانستان کے ون ڈے کپتان حشمت اللہ شاہدی مستعفی، کرکٹ بورڈ جلد نئے قائد کا اعلان کرے گا۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے اپنی قیادت سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ جلد نئے ون ڈے کپتان کے نام کا اعلان کرے گا۔

حشمت اللہ شاہدی نے جنوری 2022 میں افغانستان کی ون ڈے ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی اور اپنے دورِ کپتانی میں مجموعی طور پر 55 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں ٹیم کی رہنمائی کی۔

ان کی قیادت میں افغانستان نے بین الاقوامی کرکٹ میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں، جن میں انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف یادگار فتوحات بھی شامل ہیں۔ ان کی کپتانی کو افغانستان کرکٹ کی ترقی میں ایک اہم مرحلہ قرار دیا جاتا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال استعفے کی وجہ سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ نئے ون ڈے کپتان کے تقرر کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Scroll to Top