عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، گیس بھی مہنگی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، گیس بھی مہنگی

ایران اپر امریکی حملوں کے بعد بین الاقوامی توانائی مارکیٹ شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں یکدم بڑا اچھال دیکھنے میں آیا ہے اور برطانوی برینٹ کروڈ 100 ڈالر فی بیرل کی حد عبور کر گیا ہے۔

مارکیٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت 100.56 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) بھی اضافے کے ساتھ 92.05 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بے یقینی کے باعث متحدہ عرب امارات کا ’مربن‘ خام تیل بھی 108 ڈالر فی بیرل کی اونچی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ

تیل کے ساتھ ساتھ قدرتی گیس کی منڈی بھی اس صورتحال سے شدید متاثر ہوئی ہے، جہاں گیس کی قیمت بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے جس سے عالمی سطح پر توانائی کے نئے بحران کے خدشات نمایاں ہو گئے ہیں۔

Scroll to Top