اخوندزادہ فضل حق
مردان: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق مجموعی کامیابی کا تناسب 85.32 فیصد رہا۔
نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں گرلز کیڈٹ کالج مردان کی طالبات نے میدان مار لیا اور تینوں پوزیشنیں اپنے نام کر لیں۔
سائنس گروپ میں نمایاں پوزیشنز
گرلز کیڈٹ کالج مردان کی طالبہ ماہین ایوب نے 1171 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اسی کالج کی طالبہ سمیرا عمران نے 1166 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ فضا زمان نے 1165 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
آرٹس گروپ میں نمایاں پوزیشنز
آرٹس گروپ میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اکبر پورہ نوشہرہ کی طالبہ عائشہ سجاد نے 1092 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ڈاک اسماعیل زئی نوشہرہ کی طالبہ ہاجرہ قاسم نے 1072 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول جہانگیرہ کی طالبہ مومنہ نے 1069 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مردان بورڈ حکام کے مطابق کامیاب طلبہ اور پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔





