خیبر پختونخوا کے باجوڑ میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

خیبر پختونخوا کے باجوڑ میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ یہ واقعہ تحصیل سلارزئی کے علاقے راغگان بازار کے قریب باریکاو میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا، جسے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کیا۔ تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اسلم ولد بادشاہ رحمان، سکنہ باٹوار کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اصل محرکات اور ملوث افراد کا تعین کیا جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top