پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ،نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا ہےجس کا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اوگرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کمی کی گئی ہےجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 1 روپیہ 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہےجس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 289 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

Scroll to Top