دو روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ریکارڈ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

دو روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ریکارڈ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ، فی اونس قیمت 4050 ڈالر تک پہنچ گئی۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں دو روز کی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 76 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 215 روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 4050 ڈالر تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست پڑتا ہے۔

Scroll to Top