کیٹی بندر کے قریب زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

کراچی: پاکستان کے ساحلی علاقے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کیٹی بندر کے قریب آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں : نیشنل چیمپئنز کپ: شائقین کیلئے بڑی خوشخبری، تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کیٹی بندر سے 156 کلومیٹر جنوب مغرب میں سمندر میں تھا۔

زلزلہ آج صبح 8 بج کر 31 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔

Scroll to Top