سوات میں معروف خاتون ٹک ٹاکرسمیت دو خواتین قتل،پولیس تحقیقات جاری

شہزاد نوید
اپر سوات میں پیش آنے والے دو الگ الگ واقعات میں مبینہ طور پر سابق اور موجودہ شوہر کی فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں خاتون ٹک ٹاکر سمیت دو خواتین جان کی بازی ہار گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ خوازہ خیلہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک معروف ٹک ٹاکر خاتون نبیلہ کو اس کے سابق شوہر نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسرا واقعہ عالم گنج میں پیش آیا جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر شدید تشدد کر کے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے دونوں مقامات پر پہنچ کر ضروری شواہد اکٹھے کیے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا ہنگو کا دورہ، پولیس شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی میرٹ پر تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Scroll to Top