مخالفین کو مبارکباد دینے کا اخلاقی حوصلہ پیدا کریں

شکست کے بعد مخالفین کو مبارکباد دینے کا اخلاقی حوصلہ پیدا کریں، اختیار ولی

وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی یا شکست کو جمہوری روایت کے مطابق قبول کیا جانا چاہئے، شکست کے بعد مخالفین کو مبارکباد دینے کا اخلاقی حوصلہ پیدا کریں ۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ شکست کی صورت میں اپنے مخالفین کو مبارکباد دینے کا اخلاقی حوصلہ پیدا کریں، انہوں نے یاد دلایا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی کامیابی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اسے مبارکباد دی تھی۔

اختیار ولی نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے کامیابی اور ناکامی دونوں کو کھلے دل سے قبول کرنے کی روایت اپنانی چاہئے۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے دعویٰ کیا کہ  آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) تمام انتخابی حلقوں میں برتری حاصل کئے ہوئے ہے، انتخابی عمل کی شفافیت اور جمہوری استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں اور نتائج کو خوش اسلوبی سے قبول کریں۔

Scroll to Top