معروف فٹبالر رونالڈو کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی،مقام بھی طے پا گیا

پرتگال کے معروف فٹبالر او سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کے ساتھ شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ان کی شادی کی تاریخ اور اور جس جگہ شادی ہوگی اس مقام سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف فٹبالر 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو آئندہ ہفتے 32 سالہ جارجینا روڈریگز کے ساتھ پرتگال کے جزیرے مادیرا کے شہر فنشال میں شادی کریں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شادی کی تقریب فنشال کیتھیڈرل میں منعقد ہو گی، جہاں عام طور پر تقریبات سہ پہر 3 بجے شروع ہوتی ہیں۔

شادی کے بعد استقبالیہ کی تقریب شہر کے معروف فائیو سٹار ’ساوائے پیلس‘ ہوٹل میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

Scroll to Top