ضلع صوابی میں مانکئی جلسی روڈ پر منگنی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والی ایک کوچ حادثے کا شکار ہوگئی ۔
حادثے میں گاڑی میں سوارخواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی
امداد فراہم کی اورتمام افراد کو مزید علاج کے لیے چھوٹا لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور: نادرن بائی پاس پرٹریفک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہات کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔





