مہنگی بجلی سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری! سولر پینلز کی قیمتیں کم ہوگئیں، نئے ریٹس سامنے آگئے

مہنگی بجلی سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری! سولر پینلز کی قیمتیں کم ہوگئیں، نئے ریٹس سامنے آگئے

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں شہر کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا جا رہا ہے۔ مختلف شہروں میں سولر پینلز کے نرخ مقامی مارکیٹ، طلب و رسد، ڈیلرز اور معیار کے مطابق تبدیل ہو سکتے ہیں۔

تازہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق اے گریڈ ڈاکیومنٹڈ سولر پینلز کی قیمتیں مختلف شہروں میں 37 سے 46 روپے فی واٹ تک ریکارڈ کی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں سولر پینلز کی قیمت تقریباً 40 سے 46 روپے فی واٹ، راولپنڈی میں 39 سے 45 روپے فی واٹ جبکہ لاہور اور ملتان میں 38 سے 44 روپے فی واٹ تک بتائی جا رہی ہے۔

اسی طرح کوئٹہ میں سولر پینلز کے نرخ 40 سے 45 روپے فی واٹ، فیصل آباد میں 39 سے 44 روپے فی واٹ اور پشاور میں 40 سے 45 روپے فی واٹ کے درمیان ہیں۔

کراچی میں سولر پینلز نسبتاً کم قیمت پر دستیاب ہیں، جہاں نرخ تقریباً 37 سے 43 روپے فی واٹ تک ہیں۔

ماہرین کے مطابق سولر پینلز خریدتے وقت صرف قیمت ہی نہیں بلکہ پینل کا معیار، وارنٹی، گریڈ اور مستند ڈیلر سے خریداری کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ صارفین بہتر قیمت کے لیے اپنے شہر کی تھوک مارکیٹ یا مجاز ڈیلرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

کراچی صدر، لاہور ہال روڈ اور راولپنڈی کالج روڈ جیسے بڑے تجارتی مراکز میں سولر پینلز کی خرید و فروخت کے لیے مشہور مارکیٹیں موجود ہیں، جہاں صارفین مختلف برانڈز اور قیمتوں کا موازنہ کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top