صوابی میں دریائے سندھ میں دو نوجوان ڈوب گئے، ایک کی لاش نکال لی گئی

اسختار احمد یوسفزئی
صوابی: دریائے سندھ میں بٹاکرہ کے مقام پر دو نوجوان ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 صوابی کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے پہنچتے ہی نوجوانوں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ امدادی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دوسرے نوجوان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے اور غوطہ خور ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

Scroll to Top