ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ 500 روپے سستا

اسلام آباد: ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

سونے کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں قیمتی دھات کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اور بین الاقوامی معاشی صورتحال مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین کے اہم عوامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ: رواں ہفتے 100 انڈیکس میں 1325 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

صارفین اور سرمایہ کار سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ آئندہ سیشن میں عالمی مارکیٹ کے رجحان کے مطابق سونے کی قیمت میں مزید کمی یا اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ایران امریکا کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Scroll to Top