اسٹاک مارکیٹ: رواں ہفتے 100 انڈیکس میں 1325 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی گزشتہ ایک ہفتے کی کارکردگی سامنے آگئی، جس کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 1 ہزار 325 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 104 پوائنٹس پر بند ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 2 ہزار 568 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ اس دوران انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 82 ہزار 347 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 79 ہزار 778 پوائنٹس رہی۔

یہ بھی پڑھیں : سابق فوجیوں کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، فیلڈ مارشل

حصص بازار میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 3.41 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 152 ارب روپے رہی۔

دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ کی مجموعی مالیت 107 ارب روپے کم ہوکر 20 ہزار 130 ارب روپے ہوگئی۔

Scroll to Top