پاکستان کے خلاف بھارت، طالبان گٹھ جوڑ، بھارتی یوٹیوبر کو سرحد تک خصوصی رسائی، حساس مقامات کی فلم بندی بھی کرائی گئی

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان کے خلاف بھارت اور طالبان کے مبینہ گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ہے، طالبان نے ایک بھارتی یوٹیوبر کو خصوصی سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے پاکستان کی سرحد تک رسائی دی۔

بھارتی یوٹیوبر کو حساس مقامات کا دورہ کرایا گیا اور پاکستانی سرحدی چوکیوں کی ویڈیو بنانے کی بھی اجازت دی گئی۔

بھارتی یوٹیوبر کو سرحدی علاقے میں غیر معمولی رسائی فراہم کرنا طالبان اور بھارت کے درمیان مبینہ تعاون کی نشاندہی کرتا ہے۔

بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستانی سرحدی تنصیبات اور سکیورٹی انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان، بھارت مذموم گٹھ جوڑ، پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ناقص ٹیکنالوجی بھی ناکام

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور ٹی ٹی پی کے جنگجو افغانستان کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top