1500مالیت کے بانڈز رکھنے والے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

نیشنل سیونگز سینٹر فیصل آباد میں 1500 روپے کے پرائز بانڈ کے ڈرا نمبر 107 کا انعقاد کیا گیا جس میں انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس قرعہ اندازی میں بانڈ نمبر 177110 نے 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام جیت لیا ہے جبکہ 10،10 لاکھ روپے کے دوسرے انعام کے لیے بالترتیب 804336، 985779 اور 987416 بانڈ نمبرز فاتح قرار پائے ہیں۔

اس کے علاوہ تیسرے انعام کے تحت 1,696 کامیاب امیدواروں کو 18,500 روپے فی کس نقد انعام دیا جائے گا۔

پاکستان میں پرائز بانڈز کو ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں اصل رقم محفوظ رہتی ہے جبکہ ہر تین ماہ بعد منعقد ہونے والی قرعہ اندازی کے ذریعے انعام جیتنے کے مواقع بھی ملتے ہیں۔

شہری اپنے اصل شناختی کارڈ کی کاپی اور درخواست فارم کے ذریعے اسٹیٹ بینک کے دفاتر، مخصوص کمرشل بینکوں کی شاخوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے پرائز بانڈز حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی قتل کیس میں بڑی پیش رفت

انعامی رقم کے حصول کے لیے تمام فاتحین مقررہ کلیم فارم کے ساتھ اسٹیٹ بینک بی ایس سی فیلڈ آفس، مخصوص کمرشل بینک یا نیشنل سیونگز سینٹر سے رجوع کر سکتے ہیں۔ ٹیکس قوانین کے مطابق سال 2026 میں پرائز بانڈ کی انعامی رقم پر فائلرز کے لیے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ٹیکس وضع کیا جائے گا۔

Scroll to Top