خیبر پختونخوا کی بیوروکریسی میں اہم تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

محمد اعجاز آفریدی
حکومت خیبر پختونخوا کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی بیوروکریسی میں اہم تبادلوں اور تعیناتیوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لائیو اسٹاک، فشرز اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ایڈیشنل سیکریٹری نیاز محمد خان (پی ایم ایس بی ایس-20) کا فوری طور پر تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں ہیومن ریسورس مینجمنٹ (ایچ آر ایم) ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایک اور نوٹیفکیشن کے تحت ایچ آر ایم ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر افسر نیک محمد (پی ایم ایس بی ایس-19) کو فوری طور پر ایڈیشنل سیکریٹری لائیو اسٹاک، فشرز اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شائقین اسپورٹس کے لیے خوشخبری: پشاور کو عالمی مقابلوں کی میزبانی مل گئی

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد تمام تبادلوں کے نوٹیفکیشنز فوری طور پر نافذ العمل کر دیے گئے ہیں۔

Scroll to Top