خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں کی طرح صوابی میں بھی مون سون بارششوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، ٹوپی کے علاقے میں مسلسل بارش کے باعث ایک گھر چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق اور دیگر 2 شدید زخمی ہوئے ہیں ۔
واقعہ صوبی کے علاقے ٹوپی محلہ آزاد خیل میں پیش آیا جہاں بارش کے باعث پڑوسی کے گھر کی دیوار قریبی گھر کی چھت پر گر گئی۔
گھر کی چھت گرنے کے حادثے میں باپ اور بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں سےمزیدجانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری
ملبے تلے پھنسے افراد کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر ٹوپی ہسپتال منتقل کر دیا۔





