ایس ای سی پی کا بڑا اقدام، 28 ہزار سے زائد کمپنیوں کو شوکاز نوٹسز جاری،وجہ کیا ہے؟

ایس ای سی پی کا بڑا اقدام، 28 ہزار سے زائد کمپنیوں کو شوکاز نوٹسز جاری،وجہ کیا ہے؟

Pakistan SCO Summit 2026

سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حتمی مالکان کی تفصیلات نہ دینے والی 28 ہزار سے زائد کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جار ی کردیا ۔
اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کارپوریٹ سیکٹر میں شفافیت کو فروغ دینے کے لیے سخت قدم اٹھاتے ہوئے حتمی مالکان (بنیفیشل اونرز) کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 28 ہزار 761 کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق ان کمپنیوں نے اپنے حتمی مالکان سے متعلق لازمی ’’فارم 19‘‘ تاحال جمع نہیں کرایا، کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت یہ تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہے، جس کے تحت کسی بھی کمپنی میں 25 فیصد یا اس سے زائد حصص یا ووٹنگ کے حقوق رکھنے والا شخص حتمی مالک تصور ہوتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: علی بابا کی پاکستان میں انٹری، ایس ای سی پی نے ’’کوکوٹیک‘‘کو لائسنس جاری کر دیا
ایس ای سی پی نے بتایا کہ کمپنی پر براہ راست یا بالواسطہ مؤثر کنٹرول رکھنے والا فرد بھی اسی زمرے میں آتا ہے،کمپنیوں کو فارم 19 جمع کرانے کے لیے 30 روز کی مہلت دی گئی ہے، اور ایس ای سی پی نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں اس حکم کی تعمیل نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top