ملکی اداروں پر کیچڑ اچھال کر ڈالرز بٹورنا بیرونِ ملک مقیم یوٹیوبرز کا ناپاک دھندا بن چکا، زہریلے یوٹیوبرز جلد بے روزگار ہوں گے، شوکت یوسفزئی کا اعتراف

پشاور : پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کے سنسنی خیز اور تہلکہ خیز انکشافات نے سوشل میڈیا اور سیاسی ایوانوں میں زلزلہ برپا کر دیا ہے، جہاں انہوں نے خود اعتراف کرتے ہوئے پردہ چاک کر دیا ہے کہ بیرونِ ملک بیٹھے یوٹیوبرز ریاست اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈے اور زہر فروشی کا ننگا ناچ کر کے ڈالرز چھاپ رہے ہیں اور اپنی زہریلی دکانیں چمکا رہے ہیں۔

شوکت یوسفزئی کا خود اعتراف ہے کہ بیرونِ ملک بیٹھ کر ملکی سلامتی اور اداروں پر کیچڑ اچھالنا صرف اور صرف ڈالرز بٹورنے کا ناپاک دھندا ہے، اور سیاسی معاملات اور بحران کے حل ہوتے ہی ان تمام زہریلے یوٹیوبرز کا بوریا بستر گول ہو جائے گا اور یہ زہر فروش سڑک پر آ کر بے روزگار ہو جائیں گے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ پارٹی تین سالوں میں کوئی ریلیف نہیں دلا سکی اور حکمت عملی میں شدید خامیاں موجود تھیں جن پر اب دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ اداروں اور پارٹی کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کا سب سے زیادہ فائدہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اٹھایا ہے، حالانکہ تحریک انصاف ہمیشہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئین و قانون کی بات کرنے والے فضل الرحمان کا اپنا مفتی محمود مرکز غیر قانونی نکلا، کارروائی سے بچنے کیلئے طلبہ کو ڈھال بنا لیا

شوکت یوسفزئی نے تشویشناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل افریدی، جنید اکبر خان اور سپیکر بابر سلیم سواتی کا کوئی پتہ نہیں کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے اور ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا، لہٰذا ان کے مقدمات سامنے لا کر وکلا اور فیملیز سے ملاقات کرائی جائے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ فاٹا انضمام کے 100 ارب روپے سالانہ کے وعدے کے برعکس 7 سالوں میں صرف 168 ارب دیے گئے، لہٰذا وزیراعظم صوبے کے تمام واجب الادا بقایاجات کی فوری ادائیگی یقینی بنائیں، جبکہ پارٹی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں مکمل متحد ہے اور محمود خان اچکزئی پر عدم اعتماد کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئین و قانون کی بات کرنے والے فضل الرحمان کا اپنا مفتی محمود مرکز غیر قانونی نکلا، کارروائی سے بچنے کیلئے طلبہ کو ڈھال بنا لیا

 جبکہ دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بیرون ملک مقیم بعض یوٹیوبرز کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افراد بیرون ملک بیٹھ کر مالی فوائد حاصل کر رہے ہیں، جبکہ ان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کے نتائج پاکستان میں موجود پارٹی کو بھگتنا پڑتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر مواد بنانے والے یوٹیوبرز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ افراد محفوظ ماحول میں بیٹھ کر پیسے کما رہے ہیں، لیکن ان کی منفی اور اشتعال انگیز پوسٹس کی قیمت پاکستان میں پی ٹی آئی کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے پہلے کبھی ایسی صورتحال نہیں دیکھی جس میں کسی سیاسی شخصیت کی حمایت کا دعویٰ کرنے والے افراد اسی شخصیت کی مشکلات اور آزمائشوں کو اپنی آمدن کا ذریعہ بنا رہے ہوں۔ ان کے مطابق یہ یوٹیوبرز پی ٹی آئی کی مشکلات کو بھی مالی فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف آج پشاور پہنچیں گے، خیبر پختونخوا کے لیے میگا ترقیاتی پیکیج متوقع

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو بھی ان یوٹیوبرز کے لیے آمدن کے مواقع موجود تھے، تاہم پارٹی کے اقتدار سے باہر ہونے کے باوجود ان کی کمائی کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ ان یوٹیوبرز نے اپنی سرگرمیوں کے ذریعے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچایا ہے اور پارٹی کی موجودہ مشکلات میں ان کا کردار ہے۔

 ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سیاسی معاملات پر سوشل میڈیا کا کردار اور بیرون ملک مقیم پاکستانی یوٹیوبرز کی سرگرمیاں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔

Scroll to Top