ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں فی الوقت استحکام برقرار ہے اور فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے پر مستحکم رہا ہے۔
صرافہ مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے کی سطح پر برقرار رہی ہے۔
کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں کا یہ استحکام خریداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کوئی ردو بدل نہیں دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 4 ہزار 031 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہا۔
مقامی صرافہ بازار میں جہاں سونا اپنی بلند سطح پر برقرار رہا، وہیں چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور:سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں 5دہشت گرد ہلاک،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
چاندی کی فی تولہ قیمت میں 86 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئے نرخ 5 ہزار 768 روپے پر آ گئے، جبکہ 10 گرام چاندی 73 روپے سستی ہو کر 4 ہزار 945 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی آئندہ قیمتوں کا دارومدار مکمل طور پر عالمی مارکیٹ میں ہونے والی اتار چڑھاؤ اور مقامی سطح پر ڈالر کی قدر پر ہوگا۔





