سابقہ پی ٹی آئی حکومت کے سالہا سال کے دورِ اقتدار میں تعلیمی انفراسٹرکچر کی زبوں حالی، فنڈز کے زبانی جمع خرچ اور “بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے “کی مجرمانہ غفلت کا خاتمہ کرتے ہوئے موجودہ ضلعی انتظامیہ نے ایک اور بروقت اور نجات دہندہ اقدام کیا ہے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون صوابی اُمِ رومان نے گورنمنٹ پرائمری اسکول مرغز کا اچانک دورہ کیا اور اسکول کی عمارت و تعلیمی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورانِ معائنہ یہ سنسنی خیز صورتحال سامنے آئی کہ اسکول کے 6 کلاس رومز انتہائی خستہ حال اور زبوں حالی کا شکار تھے جو ماضی کی حکومت کی عدم توجہی اور فنڈز کی مبینہ بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
کسی بھی بڑے حادثے سے معصوم بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے موجودہ انتظامیہ نے ان خطرناک کمروں کو فوری طور پر خالی کروا لیا ہے تاکہ طلبہ اور اساتذہ کی جان و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون اُمِ رومان نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ صوابی کے لیے معصوم بچوں، اساتذہ اور اسکول عملے کی زندگی کی حفاظت سب سے پہلی اور اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ملک کے 30 ہزار مدارس پر فضل الرحمان کا قبضہ، بغیر آڈٹ سالانہ اربوں کے فنڈز اور معصوم بچوں کے سیاسی استعمال کا سنسنی خیز انکشاف
انہوں نے عمارت کی فوری مرمت، بحالی اور نئے متبادل انتظامات کے لیے متعلقہ محکمہ جات اور حکام کو سخت ترین ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ کسی بھی متوقع حادثے کو پیشگی ناکام بنایا جا سکے اور بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔
شہریوں اور والدین نے سابقہ حکمرانوں کی تعلیمی اداروں سے لاپروائی کے برعکس موجودہ انتظامیہ اور اے اے سی ون اُمِ رومان کے اس متحرک اور جرات مندانہ اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔





