بجلی کے بلوں میں ایک بار پھر بھاری اضافہ متوقع

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں صارفین پر 32 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

نیپرا میں بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے حکام نے موقف اختیار کیا کہ عالمی مارکیٹ میں آر ایل این جی سمیت تمام ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ کوئلے کی قیمت بھی 15 ڈالر فی ٹن بڑھ چکی ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ آر ایل این جی کے اسپاٹ کارگوز کی قیمت 28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی ہے۔ مہنگی بولیوں کے باعث اسپاٹ کارگوز کی خریداری کا عمل منسوخ کر دیا گیا۔ اسپاٹ کارگوز کے لیے 27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی تھی، تاہم دیگر چارجز کی شمولیت کے بعد کل لاگت 33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کے لیے خوشخبری: من مانے بل بھیجنے والوں کے لئے اویس لغاری کا سخت نوٹس!

سی پی پی اے حکام کے مطابق فیول کی لاگت میں اس غیر معمولی اضافے کے پیش نظر نیپرا میں ستمبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں قیمتیں بڑھانے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے اس درخواست کی منظوری کی صورت میں بجلی کے صارفین پر 32 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی مالی بوجھ منتقل کر دیا جائے گا۔

Scroll to Top