قطر کا پاکستانیوں کے لیے مفت آن ارائیول سیاحتی ویزے کا اعلان

قطر نے بیرون ملک سیاحت کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے پیشگی ویزے کی شرط ختم کر دی ہے، جس کے تحت اب پاکستانی مسافر بغیر کسی پیشگی ویزے کے قطر پہنچ کر مفت آن ارائیول سیاحتی ویزا حاصل کر سکیں گے۔

قطر کی وزارت داخلہ کے مطابق سیاحت کی غرض سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے اس مفت ویزے کی معیاد زیادہ سے زیادہ 30 روز رکھی گئی ہے، تاہم قیام کی مدت مسافر کی ہوٹل بکنگ کے مطابق بھی طے کی جا سکتی ہے۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے قطری حکام نے پاکستانی شہریوں کے لیے 4 بنیادی شرائط پوری کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ مسافر کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم تین ماہ باقی ہونا ضروری ہے جبکہ واپسی کا کنفرم ہوائی ٹکٹ بھی پاس ہونا لازمی ہے۔

اس کے علاوہ ہوٹل کی بکنگ صرف قطر کی سرکاری سیاحتی ویب سائٹ ‘ڈسکور قطر’ کے ذریعے ہی قابل قبول ہوگی اور کسی دوسرے پلیٹ فارم سے کی گئی بکنگ قبول نہیں کی جائے گی۔ ساتھ ہی قطری حکومت کی منظور شدہ کمپنی سے ہیلتھ انشورنس حاصل کرنا بھی ضروری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے صحت کارڈ پلس میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، ادویات اور طبی سامان مہنگے داموں خریدے جانے کا انکشاف

قطری وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ جو مسافر یہ تمام شرائط پوری نہیں کریں گے، انہیں ایئرپورٹ پہنچ کر ویزا ملنے کی ضمانت نہیں دی جائے گی۔

Scroll to Top