شام نے ترکی، سعودی عرب اور پاکستان پر مشتمل مکہ دفاعی اتحاد میں شمولیت پر غور شروع کر دیا ہے۔
شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے اور اتحاد میں شمولیت کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
بحرین میں منعقدہ منامہ ڈائیلاگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ مکہ دفاعی اتحاد میں شام کی شمولیت سے متعلق مشاورت جاری ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب شام کی موجودہ حکومت کا اہم حامی ہے، جو دسمبر 2024 میں سابق صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد قائم ہوئی۔
دوسری جانب سعودی عرب کو یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں کا سامنا ہے اور وہ ان حملوں کے خلاف علاقائی و عالمی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران مکہ معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے،امریکی ثالثی پر محتاط امید ہے: ترجمان پاک فوج
رپورٹ کے مطابق اگست 2026 میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکی نے مکہ میں ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک رکن ملک پر حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔





