تھرپارکر میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام کوٹ شہر اور اس کے گردونواح میں رات ایک بج کر 35 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جو چند سیکنڈ تک جاری رہے۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی اور لوگ اپنی جانیں محفوظ بنانے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم زلزلے کی شدت اور مرکز کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون صارفین کے لیے ایپل انٹیلی جنس کے نئے فیچرز متعارف کرانے کی تیاری

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سوات، ملاکنڈ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ اس کی گہرائی 105 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

Scroll to Top