پی ٹی اے نےغیرفعال سموں پر چلنے واٹس ایپ اکاونٹس کے خلاف کارروائی شروع کردی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں غیر فعال اور منسوخ شدہ سمز پر چلنے والے واٹس ایپ اکاؤنٹس کے خلاف ایک بڑا اور فیصلہ کن قدم اٹھاتے ہوئے انہیں مستقل طور پر ڈی ایکٹیویٹ کرنے کا پروسیس شروع کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق اس وقت مختلف ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ (16 ملین) ری سائیکل شدہ نمبرز موجود ہیں۔

غیر متعلقہ یا پرانے صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت اور سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے میٹا (Meta) کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایک جامع اور مستقل نظام ترتیب دیا ہے۔

اس نئے میکانزم کے تحت ایسے تمام واٹس ایپ اکاؤنٹس جو طویل عرصے سے بند، غیر فعال یا منسوخ شدہ سمز پر رجسٹرڈ ہیں، انہیں مرحلہ وار سسٹم سے ہٹایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی دور کا محکمہ صحت میں کروڑوں کا فراڈ بے نقاب، انتظامیہ حرکت میں آگئی

حکام کا کہنا ہے کہ اس قدم سے نہ صرف سائبر سیکیورٹی میں بہتری آئے گی بلکہ ری سائیکل شدہ نمبرز حاصل کرنے والے نئے صارفین کو پرانے مالکان کے اکاؤنٹس تک رسائی یا نامناسب استعمال سے تحفظ بھی حاصل ہو سکے گا۔

Scroll to Top