خیبرپختونخوا میں16 افسران کی ترقیاں و تعیناتیاں، نوٹیفکیشن جاری

حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے بورڈ آف ریونیو کے 16 تحصیلداروں کو پی ایم ایس گریڈ 17 میں ترقی دینے اور ایکٹنگ چارج پر تعینات کرنے کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 3 افسران عبد الظاہر ثانی، واقف خان اور ظاہر محمد کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 17 میں ترقی دی گئی ہےجو خیبرپختونخوا سول سرونٹس ایکٹ کے تحت ایک سال کے لیے پروبیشن کی مدت پر رہیں گے۔

دوسرے نوٹیفکیشن کے تحت 13 تحصیلداروں کو ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر پی ایم ایس گریڈ 17 میں تعینات کیا گیا ہے۔

ان افسران میں محمد عرفان خان (ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنڈولہ، ٹانک)، حسنین احمد (ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی، اپر ساؤتھ وزیرستان)، مظہر علی، محمد طارق، سید جہان شاہ، یار محمد، سعید احمد، سکندر زمان، عبدالظاہر اول، گل رحمان، محمد فیاض، فہیم احمد اور محمد انوار اول شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا میں 13 سال کا حساب کتاب شروع: سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب، بڑا انکشاف

نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ ایکٹنگ چارج تعیناتی سے ان افسران کی سینیارٹی کی فہرست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، جبکہ افسران کے تبادلوں اور نئی پوسٹنگز کے باقاعدہ احکامات بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

Scroll to Top