بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی ہے۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 36 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، جس سے ملک بھر کے صارفین پر مجموعی طور پر 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا، جبکہ اضافی رقم صارفین سے نومبر کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار پھر تبدیل، نیا فارمولا جاری
بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے کے نتیجے میں صارفین کو آئندہ بلوں میں مزید ادائیگی کرنا پڑے گی، جبکہ مہنگائی سے پہلے ہی پریشان عوام پر تقریباً 30 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔





