پشاور میں نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد کے قتل واقعے میں اہم پیش رفت، حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی

پشاور میں نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد کے قتل کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد کے قتل  واردات میں ملوث حملہ آوروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کی مدد سے کی گئی جبکہ واردات کے دوران حملہ آوروں کی جانب سے استعمال کیے گئے راستوں کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف پہلوؤں سے تحقیقات اور ملزمان کی تلاش میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر قتل کیس: ابتدائی تفتیش میں واقعہ سابقہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ نکلا

پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور خود اس واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے حیات آباد میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد کو قتل کردیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

Scroll to Top