گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے طنزیہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مولانا صاحب کا بہت احترام کرتے ہیں، اختلاف اپنی جگہ موجود ہے، تاہم مولانا فضل الرحمان کو کبھی کبھار روزے بھی رکھ لینے چاہئیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ماضی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کا حصہ رہے ہیں، اس وقت تقرریوں پر انہیں کوئی اعتراض نہیں تھا تو اب اعتراض کیوں کیا جارہا ہے؟
گورنر خیبرپختونخوا نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ ان کے بغیر حکومتیں نہیں بن سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست نہیں، ان کے بغیر بھی حکومت بنی ہے اور ان شاء اللہ چلتی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے گورنر فیصل کریم کنڈی کا بڑا اعلان!
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان یا ان کی جماعت کی جانب سے کبھی ان سے مذاکرات کی درخواست نہیں کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن وہ مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتے ہیں۔





