پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ تک پہنچ گئی۔
ہر سال 20 ہزار افراد اس مرض کی پیچیدگیوں کے باعث جگر کے کینسر یا جگر سکڑنے کا شکار ہو رہے ہیں،عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔
سربراہ وزیراعظم انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام ڈاکٹر ضیاء کے مطابق پاکستان ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، جبکہ ہر 20 منٹ بعد ایک شخص اس مرض کی پیچیدگیوں کے باعث زندگی سے محروم ہو رہا ہے۔
مرض کی روک تھام کے لیے اسلام آباد میں شہریوں کی مفت اسکریننگ، تشخیص اور علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ پروگرام کا دائرہ دیگر علاقوں تک بڑھایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چارسدہ میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی شرح میں خطرناک اضافہ، ایک ماہ میں 176 کیسز رپورٹ
طبی ماہرین کے مطابق آلودہ طبی آلات، غیر محفوظ انتقال خون اور سرنجوں کا دوبارہ استعمال ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات ہیں۔ وفاقی حکومت نے 2030 تک ملک سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا ہے۔





