بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 36 سالہ محمد شامی نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

محمد شامی نے 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، جبکہ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ جون 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف اوول کے میدان میں کھیلا۔

بھارتی فاسٹ بولر نے اپنے 10 سالہ ٹیسٹ کیریئر کے دوران 64 میچز میں بھارت کی نمائندگی کی اور 229 وکٹیں حاصل کیں۔

ریٹائرمنٹ کے موقع پر اپنے پیغام میں محمد شامی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ ان کے لیے محض ایک فارمیٹ نہیں بلکہ زندگی کا ایک انتہائی اہم اور یادگار حصہ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک درخشاں باب کا اختتام: آسٹریلیا کے گلین میکسویل انٹرنیشنل کرکٹ سے مستعفی!

اس سفر کے دوران حاصل ہونے والی ہر وکٹ، مشکلات، انجریز اور میدان میں واپسی کے تجربات نے انہیں بہت کچھ سکھایا۔

Scroll to Top