گورنر خیبرپختونخوا کی کارکردگی بے مثال : وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا خراجِ تحسین!

اسلام آباد میں سیاسی و انتظامی ہم آہنگی کی ایک نئی مثال قائم ہو گئی ہے جہاں وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان صوبائی مسائل پر یکسانیت اور مکمل اتفاقِ رائے دیکھنے میں آیا ہے۔

اسی پس منظر میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی و انتظامی صورتحال، امن و امان کے چیلنجز اور عوامی فلاحی امور پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کی سب سے خاص بات وفاق اور گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے کی نازک صورتحال پر بالکل ایک ہی پیج پر ہونا تھا۔ دونوں رہنماؤ ں نے اس بات پر پختہ عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا کو درپیش چیلنجز پر سیاسی تقسیم سے بالاتر ہو کر کام کیا جائے گا۔

وفاق اور گورنر ہاؤس کے درمیان اس قریبی رابطے اور ہم آہنگی کے نتیجے میں:

امن و امان کا قیام:
صوبے میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے مشترکہ اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ترقیاتی تعاون:
وفاق خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بے مثال اور فعال کارکردگی کی بھرپور تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، 28 سالہ نوجوان جاں بحق

انہوں نے کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی جس طرح صوبے کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں عوامی مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور وفاق و صوبے کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہے ہیں وہ انتہائی قابلِ تحسین ہے۔

طارق فضل چوہدری نے اعتراف کیا کہ موجودہ گورنر کی قیادت میں کے پی کے کے موقف کو وفاقی ایوانوں میں باوقار انداز میں پیش کیا جا رہا ہے جو صوبے کی بہتری اور پائیدار ترقی کے لیے نیک فال ہے۔

Scroll to Top