ترکیہ میں لوہے اور اسٹیل تیار کرنے والے ایک معروف کارخانے میں پیش آنے والے ہولناک حادثے کے نتیجے میں 16 مزدور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 14 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں میں سے 3 مزدوروں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارخانے میں انتہائی بلند درجہ حرارت پر پگھلے ہوئے اسٹیل کو سانچوں میں منتقل کیا جا رہا تھا۔
اسی دوران پگھلی ہوئی دھات کو اٹھانے والی ایک بھاری بھرکم کرین اچانک ٹوٹ کر براہِ راست خونی بھٹی میں جا گری جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور کارخانے کی عمارت کا ایک حصہ بھی زمین بوس ہو گیا۔
واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیموں اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل: پاکستان کا یوکرین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
انتظامیہ کے مطابق عمارت کے ملبے تلے دبے مزید 10 افراد تک پہنچنے اور انہیں زندہ نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔





