باجوڑ: ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال خار کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ

باجوڑ (محمد عباس ) ڈپٹی کمشنر باجوڑ عدنان فرید آفریدی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال خار کا اچانک دورہ کر کے انتظامی امور اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ، ایمرجنسی فارمیسی، او پی ڈی، الٹراساؤنڈ سیکشن اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے زیرِ علاج مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے براہِ راست ملاقات کی اور علاج معالجے و دیگر سہولیات کی کیفیت دریافت کی۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر محمد حیات آفریدی نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کی مجموعی صورتحال، ادویات کے اسٹاک اور درپیش انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر عدنان فرید آفریدی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ادویات کی بلا تعطل دستیابی اور مریضوں کو بروقت و معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : فتنہ الخوارج اور جرائم پیشہ عناصر کا گٹھ جوڑ امن کےلیے سنگین خطرہ:ثمر ہارون بلور کی کوہاٹ پولیس پر حملے کی شدید مذمت

انہوں نے انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے واضح احکامات جاری کیے۔

Scroll to Top