مفتی تقی عثمانی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مفتی تقی عثمانی نے شہدائے پاکستان کے خلاف زبان استعمال کرنے پر مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر شدید ناراضگی اور افسوس کا اظہار کیا اور انہیں آئندہ اس طرزِ عمل سے گریز کرنے کی تلقین کی۔
انہوں نے واضح کیا کہ شہدائے پاکستان پوری قوم کا فخر ہیں لہٰذا انہیں سیاسی بیان بازی اور پوائنٹ اسکورنگ کا حصہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔
ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دیوبندی مکتب فکر احتجاجی سیاست اور ریاست کے ساتھ محاذ آرائی کی حمایت نہیں کرتا اس لیے فضل الرحمان کو ایسی سرگرمیوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : کاغذات نامزدگی میں جھوٹ کا کالا چٹھا باہر آنے پرشہریوں کا پارہ ہائی،فضل الرحمان کی سیاست کو لپیٹنے کے لیے اسپیکر کو خط لکھ دیا
مفتی تقی عثمانی نے انہیں یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ مذہب، مدارس اور طلبہ کے معاملات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے بجائے متعلقہ حلقوں سے معذرت کریں اور معاملے کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں۔





