پاکستان کی سیاسی تاریخ میں مذہب کے مقدس نام کو اپنی سیاست اور اقتدار کی سیڑھی کے طور پر استعمال کرنے والے عناصر کا منافقانہ کردار ایک بار پھر تاریخ کے کٹہرے میں ہے۔
موجودہ علاقائی و سرحدی صورتحال نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کے مکروہ سیاسی چہرے کو اس طرح بے نقاب کر دیا ہے کہ اب ان کا دوہرا معیار چھپائے نہیں چھپتا۔
عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے یہ انتہائی تلخ اور سلگتا ہوا سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ جب خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سرحدی چوکیوں پر فتنہ الخوارج اور دہشت گردوں کے خونی حملے ہوتے ہیں اور وطنِ عزیز کے غیور پولیس جوان اور سیکیورٹی فورسز کے سپوت جامِ شہادت نوش کرتے ہیں، تو فضل الرحمان اور ان کے حواریوں کی زبانیں گنگی ہو جاتی ہیں، مگر جیسے ہی کابل اور سرحد پار بیٹھے دہشت گردوں کے سرپرستوں پر ریاستی دباؤ بڑھتا ہے، تو ان کی جان پر بن جاتی ہے اور وہ تڑپ اٹھتے ہیں۔
سرحدوں پر لہو بہے تو ہو کا عالم، کابل پر دباؤ سے تکلیف کیوں؟
یہ بھی پڑھیں : سرخ لکیر پار کرنے کی بھاری قیمت، جعلی حلف ناموں، مالی گھپلوں اور ریاستی اداروں پر حملوں کے بعد فضل الرحمان کی گرفتاری کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع
یہ محض اتفاق نہیں بلکہ دہائیوں پر محیط وہ گہرا فکری تضاد ہے جس میں قومی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر ہمیشہ بیرونی آقاؤں اور مخصوص گروہی مفادات کو مقدم رکھا گیا ہے۔
مجرمانہ خاموشی: جب پاک فوج اور کے پی پولیس کے جوان سنگلاخ پہاڑوں پر ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، تو فضل الرحمان کے پاس ان شہداء کے لواحقین کے لیے تعزیت کا ایک لفظ تک نہیں ہوتا۔
دردِ کابل: اس کے برعکس، جب ریاستِ پاکستان اپنے شہریوں کے خون کا حساب لینے اور سرحد پار دہشت گردی کی پناہ گاہوں کا صفایا کرنے کے لیے سخت اقدام کرتی ہے، تو فضل الرحمان فوراً سفارت کاری، مذاکرات اور ہمسائیگی کے حقوق کا راگ الاپنا شروع کر دیتے ہیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ان کی ہمدردیاں دراصل کہاں وابستہ ہیں۔
مدارس کے معصوم طلبہ: اقتدار کے حصول کا سستا ایندھن
اس دوغلی سیاست کا ایک اور تاریک پہلو دینی مدارس کا وہ نیٹ ورک ہے جسے دہائیوں سے سیاسی بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہداء کے لہو پر سودے بازی، دہشتگردوں سے مجرمانہ چشم پوشی، فضل الرحمان ٹی ٹی پی کے سیاسی سہولت کار کے روپ میں بے نقاب
غریب گھرانوں کے معصوم اور سادہ لوح طلبہ کو مذہب کے نام پر فکری طور پر یرغمال بنا کر جلسوں، جلوسوں اور احتجاجی دھرنوں کا ایندھن بنایا جاتا ہے۔
ایک طرف عام طالب علم کے حصے میں صرف نعرے بازی اور فکری جمود آتا ہے، تو دوسری طرف انہی مدارس کی سیاسی طاقت کو کیش کرا کر اقتدار کے ایوانوں میں اپنے خاندان کے لیے مراعات اور منصب حاصل کیے جاتے ہیں۔
اقتدار ملے تو آئین عزیز، کرسی چھنے تو نظام غیر اسلامی
مذہب کے سوداگروں کا یہ ٹولہ جب اقتدار میں ہو تو اسے آئین، جمہوریت اور قانون کی بالادستی سب سے زیادہ پیاری لگتی ہے، لیکن جیسے ہی کرسی ہاتھ سے پھسلتی ہے، پورا ریاستی ڈھانچہ اور نظام انہیں غیر اسلامی اور استحصالی دکھائی دینے لگتا ہے۔
افغانستان کے معاملے پر بھی یہی منافقانہ رویہ عیاں ہو چکا ہے جہاں پاکستانی شہداء کے خون کو نظر انداز کر کے سرحد پار عناصر کے لیے نرم گوشہ رکھا گیا۔
اب وقت آ گیا ہے کہ اس دوغلے بیانیے اور مذہب کے نام پر ہونے والی اس موقع پرست سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کیا جائے، کیونکہ خیبر پختونخوا کے غیور عوام اب اس مکروہ کھیل کی حقیقت کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔





