پولو کے میدان سے بڑی خوشخبری: پاکستان نائیجیریا کو ہرا کر ورلڈکپ میں پہنچ گیا

قومی پولو ٹیم نے عالمی سطح پر ملک کا پرچم بلند کرتے ہوئے نائیجیریا میں منعقدہ زون ای (Zone E) پلے آف کوالیفائرز جیت کر آئندہ سال فروری میں یوروگوئے میں شیڈول پولو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

چار ملکی کوالیفائنگ ایونٹ کے تیسرے اور آخری میچ میں گرین شرٹس کا سامنا میزبان نائیجیریا سے ہوا جہاں قومی کھلاڑیوں نے بہترین حکمتِ عملی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 9-5 گول کے واضح مارجن سے شکست دی۔

پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں اپنے تینوں میچزجیت کرگروپ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

میزبان نائیجیریا کو ہرانے سے قبل قومی ٹیم نے اپنے ابتدائی دونوں مقابلوں میں بھارت اور ایران کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : دفاعِ حرمین شریفین پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پوری قوم متحد ہے: رانا ثنا اللہ کادو ٹوک پیغام!

اس کلین سویپ کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے اب فروری میں یوروگوئے کے میدانوں میں ہونے والے عالمی کپ کے لیے اپنی نشست پکی کر لی ہے۔

Scroll to Top