فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور شہباز شریف کا عالمی سطح پر بڑا اعزاز، مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات میں نام آنے پر پختونخوا میں جشن

اسلام آباد: دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں کی سالانہ فہرست (دی مسلم 500  2027 ایڈیشن) میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کا مشترکہ طور پر سرفہرست آنا پاکستان کے لیے ایک تاریخی اور غیر معمولی اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

 اردن کے معروف تحقیقی ادارے کی جانب سے جاری کردہ اس درجہ بندی نے دشمنوں کے تمام مکروہ عزائم خاک میں ملا دیے ہیں، جبکہ اس عظیم کامیابی پر خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف شہری حلقوں اور عوامی طبقات نے اس تاریخی سنگِ میل پر بھرپور جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی یہ نمایاں شناخت ملک کے وقار اور بین الاقوامی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 شہریوں کے مطابق اس نوعیت کی پذیرائی سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے اور عالمی برادری میں ملک کا دبدبہ مزید مستحکم ہو گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے دونوں رہنماؤں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اعزاز سفارتی، سیاسی اور معاشی میدانوں میں ملک کے لیے مزید شاندار کامیابیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : دشمنوں کے لیے لمحہ فکریہ، قوم کے لیے عظمت کا دن، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے عالمی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے شہریوں کا تاریخی خراجِ تحسین

خیبر پختونخواعوام کا کہنا ہے کہ مسلم دنیا کی بااثر شخصیات کی فہرست میں اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کی شمولیت اس امر کی واضح علامت ہے کہ ریاست کو عالمی سطح پر کلیدی اور فیصلہ کن حیثیت حاصل ہے۔

قومی قیادت کے درمیان موثر رابطہ کاری اور ہم آہنگی قومی مفادات کے تحفظ، سفارتی تعلقات کے فروغ اور درپیش معاشی و سکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

شہریوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اس عالمی پذیرائی کو ملک کے اندر بہتر حکمرانی، معاشی استحکام اور عوام کی فلاح کے لیے مزید عملی اقدامات میں تبدیل کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا کے غیور شہریوں کا ماننا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی قیادت کی مضبوط شناخت دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ ملک کو اس وقت معاشی استحکام، روزگار کے مواقع میں اضافے اور عالمی مالیاتی و تجارتی تعلقات بہتر بنانے کی جو ضرورت ہے، اس کے لیے قیادت کی مشترکہ کاوشیں انتہائی سودمند ثابت ہو سکتی ہیں۔

 اس عالمی پذیرائی سے پاکستان پر عالمی برادری کا اعتماد مزید چٹان کی طرح مضبوط ہو گا اور اقتصادی تعاون کے امکانات کو نئی تقویت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وہ کر دکھایا جو دہائیوں میں کوئی نہ کر سکا، شہریوں کا خراجِ تحسین

عوام نے اس تاریخی کامیابی کو خطے میں امن اور استحکام کے لیے بھی ایک زبردست موڑ قرار دیا ہے۔ جنوبی ایشیا اور مسلم دنیا کو درپیش سیاسی، معاشی اور سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں پاکستان کی مضبوط سفارتی شناخت علاقائی کشیدگی میں کمی اور موثر تعاون کے فروغ کے لیے انتہائی کارگر ثابت ہو سکتی ہے۔

 شہریوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ عالمی سطح پر ملنے والی یہ پذیرائی ملک دشمن عناصر اور پاکستان مخالف لابیوں کے لیے ایک واضح اور کرارا پیغام ہے کہ پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر ریاست ہے جس کی قیادت بین الاقوامی سطح پر اپنی فولادی شناخت رکھتی ہے۔

شہریوں نے پاک فوج اور ملکی سیاسی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پوری قوم اپنی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

عوام کی پرزور خواہش ہے کہ اس عالمی پذیرائی کو پالیسیوں کے تسلسل، موثر حکمرانی اور عوام کی زندگیوں میں حقیقی بہتری لا کر ایک عظیم قومی کامیابی میں تبدیل کیا جائے، تاکہ پاکستان دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بناتے ہوئے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ سکے۔

Scroll to Top