پشاور میں شدید آندھی اور طوفان، درخت اور سائن بورڈز گرنے سے متعدد افراد زخمی

پشاور میں شدید آندھی اور طوفان، درخت اور سائن بورڈز گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، متعدد زخمی

پشاور میں شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں درخت اور سائن بورڈز گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

آندھی اور طوفان کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے ، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو 1122 پشاور کے ترجمان کے مطابق افغان کالونی اور بیگم شہاب الدین گرلز اسکول تحصیل کے قریب درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

افغان کالونی میں دو خواتین معمولی زخمی ہوئیں جبکہ تحصیل کے قریب درخت گرنے سے زخمیوں کی درست تعداد اور ان کی حالت کے بارے میں تفصیلات تاحال موصول نہیں ہو سکیں۔

سبزی منڈی میں بھی درخت گرنے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیم فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہے اور سڑکوں پر گرے درختوں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، ابرِ رحمت نے موسم خوشگوار بنا دیا

طوفان کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

Scroll to Top