پہلا کوالیفائر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈکو 210رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 210رنز کا ہدف دے دیاہے ۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر زنے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر209رنز بنائے۔

دنیش چندی مال 48 اور فن ایلن41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اویشکا فرنینڈو 32 اورفہیم اشرف 45رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں :علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کی ملاقات، عمران خان کی رہائی پر مشاورت

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بین ڈوارشوئس اور سلمان ارشاد2، 2 جبکہ عماد وسیم اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

Scroll to Top