سینیٹر عرفان صدیقی نے تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے اعلامیے کو گمراہ کن قرار دے دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کو غیر حقیقی اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

ایکس پوسٹ میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس نازک دور میں تحریک کا یہ بیان انتہائی افسوسناک ہے کیونکہ اس میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی مذمت کا نام و نشان تک نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اعلامیے میں بے شرمی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر تنقید کی گئی کہ جیسے وہ اپنی عزت و وقار کھو چکے ہوں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سرزمین کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کے حوالے سے ایسی باتیں انتہائی ناپسندیدہ اور غیر مہذب سوچ کی عکاسی کرتی ہیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت گزشتہ 13 سال سے دہشت گردوں کو پناہ دے رہی ہے اور اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے صوبے کو دہشت گردی کا محفوظ گڑھ بنا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سینیٹر عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں کبھی دل ہوتا تھا مگر آج وہ گروہ جو پاک فوج کے خلاف نفرت پھیلاتا ہے اس میں بھی شرم و حیا ختم ہو چکی ہے۔

Scroll to Top