عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اچانک آنے والے بڑے بھونچال نے معاشی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے اور قیمتیں ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ہی دن کے دوران 8 ڈالر کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد فی بیرل قیمت 119 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کے بھاؤ میں بھی تقریباً 7 ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 106 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں ایرانی ریال کی مانگ میں ریکارڈ اضافہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اس اچانک اضافے کے اثرات عالمی معیشت پر پڑیں گے جس سے مہنگائی کے نئے طوفان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔





