ٹینس کے میدان سے پاکستان کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، پاکستانی کھلاڑی محمد شعیب نے آئی ٹی ایف فیوچرز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اسلام آباد میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں محمد شعیب نے روس کے کھلاڑی نکیتا ایانن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی، فائنل کا اسکور 6-7، 6-4 اور 2-6 رہا۔
یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ تقریباً 20 سال بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی آئی ٹی ایف فیوچرز کے فائنل تک پہنچا تھا جو پاکستانی ٹینس کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے ٹی ایف انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے کولمبیا کو شکست دے دی
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق اور سیکرٹری کرنل ضیا طفیل نے محمد شعیب کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور اسے ملک میں ٹینس کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔
آئی ٹی ایف فیوچرز ٹورنامنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں بین الاقوامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔





