بیجنگ: آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں غیر رسمی ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں منعقدہ پُروقار استقبالیہ تقریب کے دوران ہوئی جہاں چینی وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور ان سے مصافحہ کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر غیر رسمی تبادلہ خیال بھی ہوا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ چین کے سرکاری دورے پر موجود ہیں۔





