ہنگو: دو آبہ میں مبینہ زہریلی چاکلیٹ کھانے سے ماں اور بیٹی جاں بحق

Pakistan SCO Summit 2026

سید فخر کاکاخیل
ضلع ہنگو کی تھانہ دوآبہ کے علاقے درسمند میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر زہریلی چاکلیٹ کھانے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔

ایس ایچ او نیاز کے مطابق واقع محلہ ریگی میں پیش آیا جہاں گھر والوں کا موقف ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے گھر کے صحن میں زہریلی چاکلیٹ پھینکی تھی جسے کھانے کے بعد دونوں کی حالت بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بچی کی عمر 11 سال جبکہ اس کی ماں کی عمر تقریباً 43 سال تھی۔

پولیس نے واقعے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر زاویے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top