امیر ترین افراد میں شامل معروف ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک اپنی کھرب پتی (ٹریلین ایئر) حیثیت برقرار نہ رکھ سکے کیونکہ ان کی مجموعی دولت ایک بار پھر کھرب ڈالر کی حد سے نیچے آ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محض دو ہفتے قبل اسپیس ایکس کے حصص اسٹاک مارکیٹ میں جاری ہونے کے بعد ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بن گئے تھے تاہم اب اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے حصص میں نمایاں گراوٹ کے باعث ان کی دولت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق ایلون مسک کے اثاثوں کی مجموعی مالیت کم ہو کر 957 ارب ڈالر رہ گئی ہے جبکہ دو ہفتے قبل ان کی دولت ایک اعشاریہ 11 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بن گئے
ماہرین کے مطابق اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے شیئرز کی قدر میں حالیہ کمی نے ایلون مسک کی مجموعی دولت پر نمایاں اثر ڈالا ہے جس کے نتیجے میں وہ کھرب پتی افراد کی فہرست سے باہر ہو گئے ہیں۔





